ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ایس پی حکومت میں ہوئے 500فرقہ وارانہ فسادات:مایاوتی

ایس پی حکومت میں ہوئے 500فرقہ وارانہ فسادات:مایاوتی

Sat, 21 Jan 2017 21:10:57  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ، 21جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)کی قومی صدر مایاوتی نے کہا ہے کہ ریاست میں اب سماج وادی پارٹی کی حکومت کسی بھی قیمت پر نہیں آنے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس پی راج میں مظفرنگر سمیت 500فرقہ وارانہ فسادات ہوئے ہیں۔دادری کا واقعہ ہوا، متھرا کا جواہرباغ سانحہ ہوا، جس میں پولیس افسر تک کی موت ہوئی۔اس کے علاوہ بلندشہر میں عصمت دری سانحہ جیسا واقعہ ہوا۔بی ایس پی کی سربراہ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی حکومت میں پورے پانچ سال فرقہ واریت غالب رہی، جنگل راج اورجرائم کاراج رہا،اس کے علاوہ سرکاری زمین پر ناجائز قبضے سے لے کر لوٹ، ڈکیتی، عصمت دری سمیت خواتین پر ظلم و ستم کے معاملات سے قانون نظام چوپٹ رہا،اب پارٹی نے ایسی حکومت والے داغدار چہرے کو پھر وزیر اعلی پروجیکٹ کیا ہے،کیا عوام ایسے داغدار چہرے کو ووٹ دے گی؟ یا پھر انہیں روکنے والی بی ایس پی کو۔
 


Share: